اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عربیہ کے معروف اسلامی اسکالر اور تحفظ حقوق البشر کے علمبردار شہید آیت اللہ شیخ باقر النمر کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہید موصوف کے سانحہ شہادت کو حق و انصاف اور انسانیت کا درندانہ قتل قرار دیا مسلکی اقلیتوں کے تیئں حکومت آل سعود کی جابرانہ پالیسی کو ایک ملی المیہ سے تعبیر کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ آیت اللہ شیخ باقر النمر کو مسلکی اقلیتوں بالخصوص شیعہ مسلمانوں کے خلاف جارحانہ سلوک پر جرات مندانہ لب کشائی کی پاداش میں جس بے دردی اور سفاکانہ طریقہ پر قتل کیا گیا وہ آل سعود کی درندانہ ذہنیت کی واضح دلیل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲